امراضِ قلب میں دوائوں کا استعمال

180

بعض اوقات دل اور بلند فشارِ خون کے مریضوں کو ان کے معالج ایسی دوائیں استعمال کرنے کے لیے کہتے ہیں‘ جنہیں عام طور پر پیشاب آور دوائیں کہا جاتا ہے۔ مریضوں کی ایک بڑی اکثریت ایسی ہے جو اس طرح کی دوائیں کھانا پسند نہیں کرتی۔ کچھ مریض یہ کہہ کر اس دوا کو کھانا بند کر دیتے ہیں کہ ہمیں تو پیشاب ویسے بھی زیادہ آتا ہے‘ ہم کیوں کھائیں۔ کچھ مریض یہ کہہ کر کہ ہمیں بہت پریشانی ہوتی ہے‘ ہم نہیں کھا سکتے‘ دوا چھوڑ دیتے ہیں۔ یاد رکھیں‘ یہ دوائیں بہت ضروری ہوتی ہیں اور جسم میں ٹھہرے ہوئے پانی کو نکالنے میں مدد دیتی ہیں۔ اگر نہ نکالا جائے تو دل پر بوجھ کا باعث بنتا ہے۔