ڈسپرین اور وٹامن ای کا استعمال

1007

دل اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو اکثر ان کے معالج ڈسپرین کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تجربات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ دل کے مریضوں کے لیے یہ ایک طرح کی حفاظتی دوا ہے۔ اگرچہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جو ڈسپرین کھائے گا اسے دل کا دورہ نہیں پڑے گا۔ لیکن یہ ضرور ہے کہ جو لوگ 150 ملی گرام ڈسپرین روز کھاتے ہیں ان کو دل کی تکلیف اور دماغ کے فالج کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح وٹامن ای‘ وٹامن سی اور بیٹاکیروٹین‘ یہ تین وٹامن ہیں‘ جنہیں ہم (Anti Oxident) کہتے ہیں۔ یہ HDL کولیسٹرول کے جو مضر اثرات رگوں پر پڑتے ہیں‘ انہیں روکتی ہیں۔