رہنمائے صحت

185

دل کے امراض میں ورزش

 
ڈاکٹر سید احسن حسین

نوجوان ہر طرح کی محنت مشقت آسانی سے کر لیتے ہیں۔ جنہیں ورزش کا شوق ہوتا ہے‘ وہ روزانہ گھنٹوں کے حساب سے ہیلتھ کلب میں یا اپنے گھروں میں ورزش کرتے ہیں لیکن وہ لوگ جو 35 سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں اور انہیں کوئی دل کا مرض نہیں ہے تو ان کے لیے سب سے اچھی ورزش چہل قدمی ہے جبکہ وہ لوگ جو عارضۂ قلب میں مبتلا ہیں‘ انہیں ورزش طبی مشورے کے بعد کرنا چاہیے۔ چہل قدمی آہستہ آہستہ بڑھانا چاہیے اور آدھے گھنٹہ تک پہنچ جائیں اگر کوئی تکلیف نہ ہو تو اسے معمول بنالیں۔ لیکن اگر کسی قسم کی تکلیف محسوس کریں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔ خاص طور پر سینے میں گھٹن کا احساس‘ درد کا ہونا وغیرہ قابلِ توجہ علامتیں ہیں۔