گھریلو ٹوٹکے

375

٭… چالوں کو دیرپا رکھنے کے لیے کچے چاولوں میں نیم کے چند پتے ڈال دیں۔ اس سے چاول دیر تک محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔
٭… اگر آپ کی دیواریں یا کچن کی شیلف چکنائی سے بھر گئے ہوں تو سب سے پہلے انہیں تھنر سے صاف کریں۔ پھر کوئی نرم تولیہ لے کر بیکنگ پائوڈر سے صاف کریں۔ جمی ہوئی چکنائی اترجائے گی۔
٭… آٹے میں اگر سنڈیاں یا کیڑے پیدا ہوجاتے ہوں تو چند تیز پتے لے کر آٹے میں اوپر نیچے ڈال دیں اس سے سنڈیاں اور کیڑے پیدا نہیں ہوں گے۔
٭… ادرک کے رس میں شہد ملا کر کھانے سے نزلہ زکام میں آرام آجاتا ہے۔
٭ … کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال
کر پی لیں۔ تھکن دور ہو جائے گی۔