توہین عدالت کیس، پیمرا کو 24 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت

106

راولپنڈی (اے پی پی) عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عبا سی اور پی ٹی آ ئی ترجمان فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی ۔کیس کی سماعت گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔