ملک کے اقتدار پر قابض وڈیروں نے عوام کا استیصال کیا

76

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر میاں عبدالستار بیگا اور رانا نعیم اکرم نے کہا ہے ایم ایم اے میں پاناما زدہ اور کرپٹ لوگ نہیں، ہمارے درمیان رہنے والے لوگ ہیں۔ اگر اللہ سے ڈرنے والے لوگ اسمبلیوں میں پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ برکت اور رحمت کے دروازے کھول دے گا۔ کچھ لوگ ملک سے حیا کا جنازہ نکالنا چاہتے ہیں۔ قوم یہ نہیں ہونے دے گی کہ یہاں شراب خانے آباد اور مسجدیں اور مدارس ویران ہوں۔ جو لوگ غریبوں کے ہمدرد اور خیر خواہ بن کر آتے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے نہیں اپنے اقتدار سے مطلب ہوتا ہے، اسی لیے وہ دوبارہ پانچ سال تک نظر نہیں آتے۔ ملک کے اقتدار پر قابض وڈیروں نے عوام کا استیصال کیا ہے اور عام آدمی کو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ جن لوگوں نے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر چالیس سال حکومت کی وہ آج ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔