نواز ،مریم اور صفدر صحت مند قرار۔1ماہ تک جیل سے نہ نکالنے کا فیصلہ 

116

راولپنڈی(آن لائن+ صباح نیوز)اڈیالہ جیل قیدسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن(ر)محمد صفدرکا طبی معائنہ کرلیا گیا، ڈاکٹرز نے تینوں کو صحت مند قرار دے دیا۔تینون مجرموں کو آئندہ ایک ماہ تک اڈیالہ جیل سے نہ نکالنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اڈیالہ جیل میں جمعرات کو قیدیوں سے ملاقات کا دن تھا ۔جیل ذرائع کے مطابق نواز،مریم اور صفدر سے شریف خاندان کے 17جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر، راجا ظفرالحق سمیت23 لیگی رہنماؤں اور پاکستان بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی ۔جن میں آصف کرمانی، جاویدہاشمی، پرویز رشید، ایاز صادق، گورنر خیبرپختونخوا اور 11لیگی وکلا بھی شامل تھے ۔ سابق وزیراعظم سے ملاقاتیوں کی آمد کے سلسلے کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ‘ تمام ملاقاتیوں کو اصل شناختی کارڈدکھانے پڑے جب کہ ان کے موبائل فونز جمع لے لیے گئے۔