اقتدار کے بغیر اور وسائل کے نہ ہوتے ہوئے بھی اس شہر کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کیا ہیں۔زاہد سعید

234

متحدہ مجلس عمل کی جانب سے حلقہ NA-244 قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار زاہد سعید انتخابی مہم کے دوران اختر کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں۔ 

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر پہلے بھی بلدیاتی اداروں میں عوام اور حلقے کی مسلسل خدمت کی ہے جبکہ ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

یہ بات بات متحدہ مجلس عمل کی جانب سے حلقہ NA-244 قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار زاہد سعید، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس۔103 کے جنید مکاتی اور پی ایس۔104 کے ظہور احمد جدون نے طارق روڈ، پی اے ایف سوسائٹی ، بنگلور ٹاؤن،اختر کالونی اور محمود آباد اور اپنے حلقہ کے دیگر علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران کارنرمیٹنگ، عوامی اجتماعات اور عوامی رابطہ مہم میں عوام اور معززین سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔

زاہد سعید نے کہا کہ ماضی میں منتخب ہونے والے نام نہاد لیڈران نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے وسائل سے اپنے اثاثے بنائے جبکہ گلیاں ، سڑکیں ، سیوریج کا نظام اور انفرااسٹرکچر کا نظام تباہ ہوتا رہا، لیکن منتخب ہونے والے نمائندوں نے پلٹ کر عوام کی کوئی خبر گیری نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اقتدار کے بغیر اور وسائل کے نہ ہوتے ہوئے اس شہر کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے ہرسطح پر آواز بلند کی اور ان کو حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں عوام کی بہت قربانیوں کے بعد آزاد فضامیں الیکشن انعقاد ہونے کو جارہا ہے عوام ایماندار ، دیانتدار اور مخلص امیدواروں کا انتخاب کریں تاکہ کراچی اور پاکستان کو دیانت دار قیادت منتخب ہونے کے باعث اس شہر اور ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن ہوسکے خاص کر شہر کراچی کے عوام کی محرومیوں اور مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

رابطہ مہم میں بات چیت کرتے ہوئے عوام نے کہا کہ شہر کراچی میں متحدہ مجلس عمل نے سب سے زیادہ منظم ، موثر، بے داغ اور اچھی شہرت کے حامل پڑھے لکھے افراد کو شہر کی خدمت کے لئے بطور امیدوار نامزد کیا ہے، اب کراچی کی با شعور عوام کراچی کے ان بیٹوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے جو کراچی کے لئے کچھ بہتر کرنے کا جزبہ اور شہر کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔