سپر ہا ئی وے پر قا ئم ایشاء کی سب سے بڑی مو یشی منڈی میں کیمیکل زدہ ڈرم کا مضر صحت پانی پینے سے17 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں،کیمیکل زدہ ڈرم کا پانی پینے سے جانور یکے بعد دیگر موت کے منہ میں چلے گئے،مویشی مالکان کا شدید احتجاج کیا ہے، مویشی منڈی میں کیمیکل کے ڈرم میں مویشیوں کو پانی پلانے کی خبر پر میڈیا کوریج کے لیے مویشی منڈی پہنچا تو انتظامیہ نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔
کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے زیراہتمام سپر ہائی وے پر عیدالاضحی کے موقع پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں زہریلا پانی پینے سے 15 جانور موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ دیگر کی حالت غیر ہوگئی۔ مویشی مالکان نے جانوروں کو مرتے ہوئے دیکھ کر متعدد جانو روں پر چھری چلا دی اور ان کو ذبح کر دیا۔مضر صحت گوشت فروخت اور کھانے کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے زیراہتمام سپرہائی پر لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی ایڈمنسٹریٹر طاہر میمن کی نگرانی میں لگائی گئی ہے۔ مویشی منڈی کی انتظامیہ نے مویشی مالکان کو کیمیکل زدہ ڈرم پانی کے لیے دیے تھے جن کو صاف کیے بغیر پانی ڈالا گیا۔ کیمیکل پانی میں مل گیا جس سے پانی زہریلا ہوگیا اور جانور اس زہر ملا پانی پینے سے یکے بعد دیگرے موت کے منہ میں چلے گئے۔
مویشی مالکان نے انتظامیہ سے اس پر احتجاج بھی کیا جس پر انتظامیہ نے ان کو نقصان پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی طاہر میمن کا کہنا ہے کہ پانی کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ واضح رہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ہر سال مویشی پنجاب، سندھ اور دیگر علاقوں سے منڈی لائے جاتے ہیں۔