ایم ایم اے کا ہر امیدوار ہمارا ہے ،ارشد عباسی

93

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علما اسلام ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ورہنما ایم ایم اے ارشد عباسی نے کہاہے کہ پی پی 17سے رضا احمد شاہ ،پی پی 11مفتی مسرت اقبال،پی پی 13 محمدتاج عباسی، این اے 62سے طارق منیربٹ ،پی پی 6سے سجاد احمد عباسی سمیت ایم ایم اے کے ٹکٹ اور کتاب کے نشان پرالیکشن میں حصہ لینے والا ہر امیدوار ہماراہے اورجمعیت علما اسلام ضلع راولپنڈی اس کی مکمل حمایت وتائید کرتی ہے ،جے یوآئی کے کارکن یا ذمے دارنے کسی بھی دوسرے امیدوارکی حمایت کی تواس فردیا افراد کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرایکشن لے کراس کی بنیادی رکنیت فی الفور ختم کردے گی۔