راولپنڈی،ملی مسلم لیگ نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کردی

148

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی ) ملی مسلم لیگ نے راولپنڈی ضلع میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے صدرشمس الرحمن سواتی اور امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے ملی مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے صدر مولانا عبدالرحمن سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں نے راولپنڈی ضلع میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا عبدالرحمن نے جن حلقوں میں ا ن کی جماعت کے امیدوار نہیں ہیں ٗ جماعت اسلامی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ملی مسلم لیگ نے جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ پی پی 6 مری سجاد احمد عباسی ٗحلقہ پی پی 7 کہوٹہ راجہ تنویر احمد ٗحلقہ پی پی 8 گوجر خان راجہ محمد جواد ٗ حلقہ پی پی 9 گوجر خان چوہدری عابد حسین ٗحلقہ پی پی 14 رضوان احمد ٗحلقہ پی پی 16 محمد حنیف چوہدری ٗحلقہ پی پی 17رضا احمد شاہ ٗحلقہ این اے 63 اورپی پی 20 پروفیسر محمد وقاص خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔