ثانیہ مرزا نے نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے فٹبالر کی حمایت کردی

267

نئی دہلی:  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جرمنی میں نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے فٹبالر میسوٹ اوزیل کی حمایت کردی۔

ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں نسل پرستی کو قبول نہیں کیا جا سکتا،مجھے ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناطے اوزیل کی جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پڑھ کربہت افسوس ہوا۔

یاد رہے کہ اوزیل نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ انھیں ترکی سے آبائی تعلق اور مسلمان ہونے کی وجہ سے مسلسل منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،یہ چیز اب ان کے لیے قابل قبول نہیں اس لیے وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہورہے ہیں۔