کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی

714

کراچی: صدر ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے الیکشن کے روز ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس گزشتہ کئی روز سے ہماری بسوں کی پکڑ دھکڑ کررہی ہے،  بسوں کی پکڑ دھکڑ کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس جبری طور پر الیکشن ڈیوٹی کے لئے ہماری بسیں تحویل میں لے رہی ہے جب کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات کے معاوضے تاحال ادا نہیں کئے گئے، اگر پولیس نے ہماری بسیں نہ چھوڑیں تو ہم ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔