عوام نے ہمیں مسترد کردیا،فیصلےکو قبول کرتےہیں: محمود اچکزئی

488

متحدہ مجلس عمل کی آل پارٹیز سے قبل پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے الیکشن کے نتائج قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ہارنے والی سیاسی جماعتوں کے برعکس انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام نے ہمیں مسترد کردیا،ہم عوامی فیصلےکو قبول کرتےہیں۔

پی کے میپ کے سربراہ نے کہا نو منتخب حکومت کے ہراچھے کام میں تعاون کریں گے، کیونکہ ہمارے اکابرین نےجمہوریت کیلئےجدوجہد کی اور اعلیٰ سیاسی اقدارہماراسرمایہ ہیں۔