قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کاکوٹہ تیار،الیکشن کمیشن

269

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے مخصوص نشستوں کا کوٹہ طے کرلیا۔

قومی اسمبلی کی 4.5 جنرل نشستوں پرایک خاتون کی مخصوص نشست ملے گی۔قومی اسمبلی کی 27 جنرل نشستوں پر ایک اقلیت کی نشست ملے گی۔پی ٹی آئی کوخواتین کی 25 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ن لیگ کو 14 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔پیپلزپارٹی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں چار اقلیتی نشستیں بھی ملنے کا امکان ہے۔پنجاب اسمبلی کی 24.5 جنرل نشستوں پر ایک مخصوص نشست ملے گی۔پنجاب اسمبلی کی 37 جنرل نشستوں پر ایک اقلیت کی نشست ملے گی۔سندھ اسمبلی کی 4.48 جنرل نشستوں پر ایک خاتون کی نشست ملے گی۔سندھ اسمبلی کی 14 جنرل نشستوں پر ایک مخصوص نشست ملے گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی 4.5 جنرل نشستوں پرایک خاتون کی نشست ملے گی۔

کے پی کے اسمبلی کی 33 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی نشست ملے گی۔بلوچستان اسمبلی کی 4.6 جنرل نشستوں پرایک خاتون کی نشست ملے گی۔بلوچستان اسمبلی کی 17 جنرل نشستوں پر ایک اقلیت کی نشست ملے گی۔