تحریک لبیک کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار،احتجاج کی دھمکی

91

راولپنڈی (آن لائن)تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوریٰ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے کارکنان کو احتجاج کی کال کے لیے تیار رہنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے تحریک نے واضح کیا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا تو اسمبلیوں کے گھیراؤ کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سمیت کوئی بھی معاملات انجام دیے جا سکتے ہیں، مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے جاری مختصر اعلامیہ میں تحریک کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا کہ اہم اجلاس کے بعد مرکزی شوریٰ یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن اور ذمے دار ادارے یہ بات کان کھول کر سن لیں کہ تحریک لبیک کے مینڈیٹ پر جو حملہ کیا گیا اور ووٹرز کی جو تذلیل کی گئی اس پر ہم ہر گز خاموش نہیں رہ سکتے۔