پی ٹی آئی پرچم میں لپٹے کتے کو قتل کرنے والے دو افراد گرفتار

449

بنوں: تحریک انصاف کے پرچم میں لپٹے کتے کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بنوں پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر جانور کو تشدد کر کے ہلاک کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

کے پی کے پولیس کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور معاملے کو اجاگر کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

کمشنر بنوں محمد علی نے کتے کو فائرنگ کرنے والے دو افراد کے گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جانی خیل میں کتے کو ایک پارٹی کا جھنڈا پہنا کر گولیاں مار دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں بھی ایک گدھے پر نواز شریف کا نام لکھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گیا تھا۔