حکومت سازی پر بلوچستان  عوامی پارٹی اورعوامی نیشنل  پارٹی میں مذاکرات

142

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی صدر بلوچستان عوامی پارٹی اور صدر عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی سے حوالے سے مختلف امور پر مذاکرات کیے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور بلوچستان عوامی
پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی سے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لیے ملکر جدوجہد کریں گے‘ سی پیک میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ان کا حق دلا نے کے لیے ہر فورم پر آوازبلند کریں گے‘ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پی ٹی آئی، بی این پی مینگل اور جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوارکا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہاردونوں پارٹی رہنماؤں نے ارباب ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے کر تے ہوئے کیا۔
حکومت سازی