کوہلو،نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی کابارشوں  سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے  کیلیے مختلف علاقوں کا دورہ

79

کوہلو(آئی این پی )نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ایکشن میں رات بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلیے خود مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ نوجوان ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے رات کوہلو کے علاقے تمبیلی، بستی قیصرانی اور کلی فضل محمد بژیانی میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلیے خود دورہ کیا اور نقصانات کے ازالے کیلیے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے نو منتخب ایم پی اے کی خصوصی کاوشوں اور عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔