منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ  رکھنے والے 7ملزمان گرفتار

104

راولپنڈی(اے پی پی )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے7ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ تھانہ چونترہ پولیس نے جنید سے 10لیٹرکھلی شر اب ، اعجاز سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ وارث پولیس نے وقاص سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے عقب سے 6.5کھلی شراب ، تھانہ ائرپورٹ پولیس نے اویس سے ،1عدد پستول 30بور معہ 3راؤنڈ، ساران 1عدد پستول 30 بور معہ 4راؤنڈ،صابرسے1عدد پستول 30بور معہ 3 راؤنڈ برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔