شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں کھلے مین ہول انسانی جانوں کے لئے خطرہ اور متعلقہ حکام کی توجہ کے منتظر ہیں،

432

کراچی (منیر عقیل انصاری)بلدیہ عظمی کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں مین ہول کھلے پڑے ہیں جو انسانی جانوں کے لئے خطرہ اور متعلقہ حکام کی توجہ کے منتظر ہیں،

تفصیلات کے مطابق لکی اسٹار سے لا ئینز ایریا کی طرف جا نے والی اہم سڑک جن پر پی این ایس دلا ور،آرمی پبلک اسکول، اسپتال،سینٹ پال اسکول،پٹرول پمپ سمیت دیگر دفاتر موجود ہیں،شہر کے مختلف علاقوں کی طرح کنٹو نمنٹ بورڈ کے حدود لکی اسٹار تا لا ینز ایریا کی مین سٹرک کے دونوں طرف14 سے زائد گٹر کے کھلے ہو ئے مین ہول شہریوں کے لئے موت کا کنواں بن گئے ہیں،

اہم سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں مین ہول کے ڈھکن ٹوٹ گئے ہیںیا تو چوری کرلیے گئے، رات کے وقت مین ہول میں گاڑیاں گرنے سے کئی شہری اور بچے زخمی ہو گئے ہیں، شہر کے مصروف ترین علاقے میں یہ کھلے مین ہول کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی عد م تو جہی کے باعث ان مین ہولز پر ڈھکن گزشتہ کئی ماہ سے غائب ہے لیکن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوائے سست روی کے کسی اور حکمت عملی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

سڑک سے گزرنے والوں کی رہنمائی کیلئے مین ہول کے قریب ، کٹے ہوئے درخت ،بلاک،کہی ٹو ٹی ہوئی کرسی رکھ دیا گیا ہیں۔ شہر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کنٹو نمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی کے باعث مرکزی سڑکوں کے علاوہ اندرونی گلیوں میں بھی مین ہول کھلے پڑے ہیں،شہر کی اہم شا ہراہ ،لکی اسٹا ر تا لا یئنز ایریا، گلستان جوہر، لیا قت آباد، نارتھ ناظم آباد اورنگی ٹا ؤن،کو رنگی سمیت کئی علاقوں میں مرکزی سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں گٹر کے مین ہول کھلے پڑے ہیں،

شہریوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود بلدیاتی ادارے گٹروں پر ڈھکن لگانے کا بندوبست نہیں کرسکی ہے ، گلستان جوہر بلاک 07اور08میں واقع ایک نجی اسکول کے سامنے گٹر کے کئی مین ہول کھلے پڑے ہیں۔جس میں اسکول کے بچوں کے گرنے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے، 

اسکول کی انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں کی توجہ کھلے ہوئے مین ہول کی جانب مبذول کرائی ہے لیکن گٹروں پر ڈھکن لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے اور اسکول کے بچے ان مین ہولز میں گرسکتے ہیں،

گلستان جوہر کے مکینوں نے بلدیہ عظمیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسکول کے سامنے اور مین یو نیورسٹی روڈ مو سمیات کے سامنے کھلے ہوئے گٹروں پر فی الفور ڈھکن لگائے جائیں، 

نارتھ ناظم آباد میں فاروق اعظم مسجد کے قریب بھی گٹر کے کئی مین ہول کھلے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور رکشے ان مین ہولوں میں پھنس چکے ہیں جبکہ رات کے وقت شہریوں کے مین ہول میں گرنے کا خطرہ ہے علاقہ مکینوں نے بلدیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کھلے ہوئے گٹروں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کی جان محفوظ ہوسکے۔