کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی

125

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدرراناعدنان خان،جنرل سیکرٹری چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی ،نوجوان ملک سے نظریاتی ، اخلاقی اور معاشی کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ قوم کااحتساب کے اداروں سے پہلے بھی مطالبہ رہاہے اور اب بھی مطالبہ ہے کہ لٹیروں کا بے لاگ احتساب کیا جائے ۔ لوٹی گئی قومی دولت کے بیرونی بینکوں میں پڑے پانچ سو ارب ڈالر واپس لائے جائیں اور ملک پر موجود 83 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنے کے بعد باقی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ا ور اس سے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لوٹی گئی رقم کی واپسی اصل کام ہے جس کی طرف آنے والی حکومت کوتوجہ دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ قوم نے متحدہ مجلس عمل سمیت دینی جماعتوں کو 55 لاکھ ووٹ دیے۔جمہوریت اور ووٹ کو ملک میں اسلامی انقلاب کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ دینی جماعتوں نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد کی ہے ہم کمزور جمہوریت کو بھی آمریت سے بہتر سمجھتے ہیں ۔ ملک میں انتخابات کا بروقت انعقاد اطمینان بخش ہے ۔ مذہبی ووٹ متحد ہو کر ایک ناقابل تسخیر قوت بن سکتاہے۔امید ہے دینی جماعتوں کایہ اتحاد جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ تمام تر ریاستی قوت اور وسائل کا استعمال کرکے من پسند نتائج حاصل کرنے کے لیے وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی کئی کئی گھنٹے تک انتخابی نتائج روک کر تبدیل کیے گئے۔پورے پاکستان میں پولنگ ایجنٹوں کو فارم 45 نہیں دیے گئے ۔ لوگ کبھی ایک اور کبھی دوسرے پولنگ اسٹیشن پر دھکے کھاتے رہے ۔دینی جماعتوں نے ریاستی رکاوٹوں کے باوجود مقابلہ کیا اور عوام نے متحدہ مجلس عمل کو 25 لاکھ سے زیادہ ووٹ دیے۔