کراچی کا ٹیپو سلطان فلائی اوور مکمل نہ ہوسکا

159

ٹیپوسلطان فلائی اوور پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا، منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے سے شہر میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیپو سلطان فلائی اور کا تعمیراتی کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا، فیز ٹو اسکیم چودہ کے تحت زیرتعمیریہ منصوبہ چار ماہ میں مکمل کیا جانا تھا، ٹھیکہ داراورمنصوبے کے دیگرذمہ داران کی غفلت سے تعمیراتی کام آج بھی ادھورا ہے۔

مہنگائی کا رونا رونے والے شہری کہتے ہیں ملک میں تبدیلی تو آچکی ہے مگر نظرنہیں آئی، آئے روز حادثات سے پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں آنے والی حکومت سے بہت سی امیدیں ہیں کہ ہماری مشکل جلد حل کرے گی۔ چھ سو ملین روپے کی بجٹ سے فروری میں شروع ہونے والا منصوبہ کب مکمل کیا جا سکے گا یہ آج بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔