نگراں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

87

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں حکومت نے اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 112.94 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 83.96، لائٹ ڈیزل کی قیمت75.37 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی موجود قیمت 95.24روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانیکی سفارش کی تھی تاہم قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔