ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے

69

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیرچودھری سلیم گجر،جنرل سیکرٹری محمدبلال انور، میاں افتخارعلی، منظورالٰہی، ڈاکٹر محمد صدیق اوردیگرنے کہا ہے کہفیصل آبادشہراور گردونواح میں ہوشر بامہنگائی نے عوام کو پریشان کر دیا ہے اور عوام مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی، اضطراب اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ چودھری سلیم گجر نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں، پھلو ں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت بے بس اور لاچار د دکھائی دیتی ہے حتیٰ کہ اتوار بازاروں میں بھی عوام کو سستی اور معیاری اشیا میسر نہیں ہیں۔حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے ریٹ تو مقرر کر دیتی ہے لیکن ان پر عملدرآمد کرانے پر کوئی توجہ نہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشی عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوؤں میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔