امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کل انتخابی جائزے کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا

98

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک محمداعظم کی اطلاع کے مطابق امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد کی ہدایت پر انتخابی جائزے اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے 4 اگست بروز ہفتہ کو راولپنڈی ڈویژن کا ایک خصوصی اجلاس سید مودودی ؒ بلڈنگ راولپنڈی میں طلب کیا گیاہے ۔اس اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا محمد جاوید قصوری شرکت کریں گے۔