جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے انتخابی  امیدواروں کا اہم اجلاس آج ہوگا

70

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے انتخابی امیدواروں کا اہم اجلاس آج امیر ضلع شمس الرحمن سواتی کی زیر صدارت الاکرام بلڈنگ میں ہوگا، جس میں انتخابی عمل اور مبینہ دھاندلی کے معاملات پر رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ ضلعی ترجمان انعام الحق اعوان کے مطابق اجلاس کی رپورٹ جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی، جہاں صوبائی سیاسی کمیٹی صوبہ بھرمیں الیکشن کے عمل میں مداخلت کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کرے گی۔