بلوچستان : 15وزراپرمشتمل مخلوط حکومت کا فارمولا طے 

145

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں مخلوط حکومت کا فارمولا طے پا گیا،کا بینہ 15 وزراپرمشتمل ہو گی، بلوچستان عوامی پارٹی کے5 ، عوامی نیشنل پارٹی، ایچ ڈی پی اور بی این پی عوامی کو ایک ایک وزارت ملے گی،15 رکنی کا بینہ میں سردار صالح بھو تانی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، جان محمد جمالی،سید احسان شاہ، عبدالخالق ہزارہ، سردار عبدالرحمن کھیتران ، سردار مسعود لونی، میر سلیم کھوسہ، میر ضیا اللہ لانگو سمیت دیگر وزراکو کا بینہ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی آخری مراحل میں ہے،وزیراعلیٰ کے لیے جام کمال،اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو،ڈپٹی اسپیکر نور محمد دمڑ جب کہ متوقع وزرامیں سردار صالح بھو تانی ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، جان محمد جمالی،سید احسان شاہ، عبدالخالق ہزارہ، سردار عبدالرحمن کھیتران ، سردار مسعود لونی، میر سلیم کھوسہ اورمیر ضیا اللہ لانگو کو لیے جانے کا امکان ہے تا ہم مشیروں کے بارے میں اب تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔