بولان یونیورسٹی وائس چانسلر تقررکوئٹہ ہائیکورٹ میں چیلنج

80

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )بلوچستان ہائی کورٹ میں ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی کی بطور وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز تقرری کو چیلنج کردیا گیا۔ ہیلپر اسپتال کے ایم ایس اور ہیلتھ مینجمنٹ گریڈ کے گریڈ 19 کے آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور بولان میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض چشم کے پروفیسر (ٹیچنگ کیڈر/گریڈ 20)ڈاکٹر شمس اللہ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی وائس چانسلر کے عہدے کیلیے درکار شرائط پر پورا نہیں اترتے اس لیے ان کی تقرری غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز ہے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی سیکرٹری صحت نے حال ہی میں کالج سے یونیورسٹی کا درجہ پانیوالی بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (بی یو ایم ایچ ایس)کے وائس چانسلر کی آسامی مقامی اخبارات میں مشتہر کی گئی جس میں وائس چانسلر کیلیے پی ایچ ڈی ڈگری کی شرط رکھی گئی ہے۔ جبکہ وائس چانسلر کی آسامی کیلیے منتخب کیے گئے ڈاکٹر نقیب اللہ کے پاس ایف سی پی ایس کی ڈگری ہے جو ایم فل یا ایم ایس کی ڈگری کے برابر ہے مگر پی ایچ ڈی کے برابر نہیں۔ اہلیت پر پورا نہ اترنے کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے نہ صرف ڈاکٹر نقیب اللہ کا انٹرویو کیا بلکہ انہیں منتخب بھی کیا اور ان کا یکم اگست سے 3سال کیلیے بطور وائس چانسلر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی،الیکشن کمیشن رواں ہفتے انکوائری کمیٹی کیلئے کیبنٹ ڈویژن کو جوابی خط لکھے گا