بی اے پی پراسٹیبلشمنٹ کی حمایت کا تاثر غلط ہے،جام کمال

99

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ ونامزد پارلیمانی لیڈر جام کمال نے کہا ہے کہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کے ایما پر اکثریت حاصل کرنے کا تاثر یکسر مسترد کر تے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ انتخابات میں پارٹی کو15نشستیں ملی تھیں اور 4 آزاد اراکین کی حمایت کے بعدتعداد 19 ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو بھی زیادہ نشستیں ملی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار پہلے سے انتخابات جیتتے رہے ہیں ،بی اے پی نظریے کی بنیاد پر بنی جو یہ تھا کہ بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہوں۔ لوگپارٹیوں کو اپنی ذاتی جاگیر بنانے والوں اور ان کی ذہنیت سے بیزار ہوگئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتخابات میں ٹرن آؤٹ بھی زیادہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے چیلنجز اچھی طرز حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔