شاہد آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

242

شاہد آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا گھٹنے کی انجری سے نجات کیلیے محنت کررہے ہیں تا ہم افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس مرتبہ کریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھ کر ٹیم کو بھرپور سپورٹ کروں گا،مجھے یقین ہے کہ عماد وسیم میرا خلا پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ کریبیئن پریمیئر لیگ کا آغاز آج ہو رہا ہے جب کہ شاہد آفریدی کو رواں سال جمیکا تلاواز کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔