انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں

93

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر رانا نعیم اکرم، میاں عبدالستار بیگا اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لوٹی ہوئی قومی دولت اور بیرون ملک موجود اثاثہ جات واپس لانے میں حکومت کامیاب ہوگئی تو ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ انتخابی نتائج پر تمام ترتحفظات کے باوجود، جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوا ہے، جس کا حساب انہیں قوم کو دینا ہوگا، دھاندلی زدہ انتخابات کیخلاف پُرامن احتجاج اپوزیشن کا آئینی وجمہوری حق ہے۔ این اے 131 لاہور پر دوبارہ گنتی کو رکوانے کے لیے درخواست عمران خان کے قول وفعل میں کھلے تضاد کی نشاندہی کرتی ہے۔ جماعت اسلامی صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ تمام کرپٹ لوگوں کا کڑا اور بلاتفریق احتساب چاہتی ہے جو کہ اقتدار کے مزے یہاں لیتے ہیں مگر اثاثہ جات اور سرمایہ کاری بیرون ملک کرتے ہیں۔