بیس ارب روپے خرچ کرنے کے بعد بھی انتخابات شفاف نہیں ہوئے

85

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، میاں افتخار علی، منظور الٰہی، ڈاکٹر محمد صدیق اور دیگر نے کہا ہے کہ ہم منتظر ہیں کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے لیے قدم بڑھائیں، سود کا خاتمہ کریں اور معیشت کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرائیں۔ الیکشن پر بیس ارب روپے خرچ کرنے کے بعد بھی الیکشن کمیشن بااعتماد اور شفاف الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔ اب تو چیف جسٹس کا بھی پیمانہ صبر لبریز ہوگیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سورہا تھا۔ 48 گھنٹوں کے بعد بھی ریٹرننگ آفیسرز پوچھ رہے تھے کہ رزلٹ کا اعلان کریں یا نہ کریں۔ پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اور کسی حلقے میں بھی پورے فارم 45 مہیا نہیں کیے گئے، جس سے پورے الیکشن پراسس پر عوام کا اعتماد ختم ہوا۔