پنجاب پولیس میں تھانوں کے محرروں کو مو ٹر سائیکلیں دینے کافیصلہ

116

راولپنڈی (بی این پی )پنجاب پولیس میں تھانوں کے محرروں کی کرپشن ختم کرنے کیلیے انہیں موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مو ٹر سا ئیکلوں کے حوالے سے ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب اظہر اکرام نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ افسروں کو ہد ایت کی گئی ہے اچھی حالت میں مو ٹر سا ئیکل منشی کے نام الاٹ کی جا ئے اور 2 روز میں عمل مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جا ئے۔پنجاب پولیس نے تمام تھانہ جات کے محررز کو 125سی سی کی سرکاری موٹر سائیکلیں دینے کا حکم جاری کردیا۔ہر تھانہ محرر کوفوری طور پر کوٹے کے تحت موٹرسائیکل جاری کی جائے ۔ ایس ایس پی موٹرٹرانسپورٹ ونگ نے مراسلہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آبادسمیت تمام اضلاع کے پولیس سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے ہر محرر کو سرکاری موٹرسائیکل بشمول ماہانہ پیٹرول بھی دیا جائے تاکہ تھانہ جات آنے جانے میں درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔