قوم کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد و بیدار کرنے کی ضرورت ہے

177

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر رانا نعیم اکرم، میاں عبدالستار بیگا اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا لہو شامل ہے۔ حکمرانوں نے قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کیے گئے عہد کو پورا نہیں کیا۔ پاکستانی قوم کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد و بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ملک اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ عوام کا ہر طبقہ ملک و ملت کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ قرآن ہر دور اور ہر قسم کے حالات میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہم نے اسلام کو نماز، روزہ تک محدود کر رکھا ہے۔ قومی و بین الاقوامی سطح کے معاملات میں اسلامی تعلیمات سے رہنمائی نہیں لی جاتی۔ مسلم حکمرانوں کی ذمے داری اپنی عقل، سوچ اور فکر کے مطابق فیصلے کرنا نہیں مسلمانوں کو اللہ کے دین پر جمع کرنا ہے اگر ہم ایسا کریں گے تو ہر حال میں اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہوگی۔