بلوچستان اسمبلی : اسپیکر اور ڈپٹی  اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو ہوگا

382

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس 16 اگست کو ہو گا۔ نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حلف بھی اٹھائیں گے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کے اتحادیوں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر نامزد کر دیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی
نے اسپیکر کے لیے حاجی نواز کاکڑ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے احمد نواز بلوچ کو نامزد کر دیا ہے۔