نوشکی‘ موٹر سائیکل سواروں کا دکان پر دستی بم حملہ ، 14 افراد زخمی

83

نوشکی (اے پی پی) نوشکی میں دستی بم حملے کے باعث14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو نوشکی مین بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان پر دستی بم پھینکا اورفرار ہوگئے جس سے ایک زواردھماکا ہوا‘ دھماکے میں 14افراد زخمی ہوگئے ‘ بعض زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا‘ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے سر چ آ پریشن شروع کردیا۔