کراچی پریس کلب میں یوم آزاد ی شاندار طریقے سے منایا گیا

255

 کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اراکین کلب اور ان کے اہل خانہ کے لیے یومِ آزادی کے موقع پر جشن آزادی فیملی فیسٹول اور فن گالا کا انعقادکیاگیا،جس میں ہزاروں کی تعداد میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ صبح 11تا رات12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والے فیملی فیسٹول اینڈ فن گالاء میں معروف گلوکاروں کی طرف سے ملی نغموں پیش کیے گئے جبکہ نامور کامیڈین کی جانب سے شاندار پرفارمنس کے علاوہ بچوں کے لیے کھیلوں کے مختلف مقابلوں، کوئزشو، مضمون نویسی، اردو اور انگریزی میں تقریری مقابلوں، ڈرائنگ،مقا بلہ زہنی آزمائش اور ملی نغموں کے مقابلوں،کارٹون کیریکٹرز، جوکرز، جمپنگ کیسل، ٹوکن رائیڈز، فیس پیٹنگز، پپٹ شو اور میجک شو کے علاوہ خواتین کے درمیان مختلف مقابلے منعقد کیے گئے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خواتین اور بچوں میں شیلڈز،تعریفی اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔فیملی فیسٹول میں بچوں کے ساتھ بڑوں کے لیے بھی ذہنی آزمائش کے مقا بلے بھی ہو ئے جس میں والدین نے بھی سوالوں کے جواب دیکر انعامات حا صل کئے، پریس کلب کے نجیب ٹیریس پر خواتین کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیاخواتین کے لئے مہندی لگانے،سلاد بنانے اورمیوزیکل چیئرز سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں جیتنے والی خواتین کوگھریلو ں استعمال کی اشیاء پر مبنی تحائف دئیے گئے۔اس کے علاوہ کپڑوں اور مختلف اشیاء کے اسٹالز لگا ئے گئے خواتین صحافیوں اورممبرز کی فیملیز نے مقابلوں میں بھرپورشرکت کی۔ اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے مزیدار کھانوں سے مزین اسپیشل فوڈ کورٹ کا بھی انتظام کیا گیا جس میں چکن بریانی، بیف پلاؤ، چکن قورمہ، چکن ہانڈی، وان ٹان، حلیم، چکن تکہ، لاجواب سوئیٹس، گلاب جامن، قلفی، آئیسکریم، چنا چاٹ، بھیل پوری، گول گپے، بن کباب، کافی اور چائے کے اسٹالز موجود تھے۔ اراکین کو مفید مشوروں،طبی امداد اور آگاہی کے لئے کیمپس بھی موجود تھے۔ پا رکنگ کی سہولت کے لئے فری ویلے پارکنگ کا انتظام کیاگیا تھا، ہر ممبر کے لئے ایک خصوصی تحفہ بھی تھا جو کہ تقریب میں شرکت کرنے والے ممبر کو دیا گیا۔جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں رات کو میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکاروں نے رنگ جما دیا لائیو عمدہ پرفارمنس سے فیملی سمیت بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا ، کامیڈین علی حسن اور عرفان ملک کی جوڑی نے دلچسپ مکالموں و عمدہ پرفارمنس سے محفل کو لوٹ لیا ان فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے ونس مور کے نعرے گانجتے رہے ، ، شکیل صدیقی عامر ریمبو ، سلیم آفریدی نے بھی اپنی لائیو پرفارمنس رنگ جمایا۔سر و ساز کے شائقین کے لئے قومی گیتوں کے ساتھ ساتھ دیگر سدابہار گیتوں کو سناکر گلوکار وں وقاص بابر، حمزہ بابر ، عابدہ حسین ، عروسہ علی، شمائل صابری، سدرہ طاہرعظمیٰ نور نے میوزک گالا کو رات گئے تک جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔گلوکار ، کمپیئر اور شاعر تنویر آفریدی نے مذکورہ پروگرام کیحسن انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ان کی عمدہ کارکردگی پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود احمد یوسفی کراچی پریس کلب کی جانب سے خصوصی شیلڈ دی ، جبکہ کے پی سی کے صدر احمد ملک خان ، سیکریٹری مقصود احمد یوسفی، خازن موسیٰ کلیم، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان ، جشن آزادی فیملی گالا 2018 ء کے چیف آرگنائزر شعیب احمد، اسٹیج کمیٹی کے انچارج کفیل فیضان اور گورننگ باڈی کے اراکین دیگر نے عمدہ پرفارمنس پر فنکاروں کو بھی شیلڈ ز سے نوازا گیا۔ اس موقع فنکاروں کا کہنا تھا کہ پریس اور ہمار ا چولی دامن کا ساتھ ان کی خوشیوں میں شامل ہوکر ہمیں دلی مسرت ہوتی ہے۔ ہر سال اپنے طور پر ہم وقت نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری مقصود یو سفی کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کے ساتھ جشن آزادی فیملی فیسٹول اور فن گا لا کا انعقاد کیا گیا ہے امید ہے کراچی پریس کلب کے اراکین ان کے اہل خانہ اور بچے پوری طرح فیملی فیسٹول سے لطف انداز ہوئے ہو نگے ہیں۔کراچی پریس کلب آئندہ بھی اپنے معزز اراکین اور ان کی فیملی کے لیے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی۔ مقصود یوسفی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے وہ باصلاحیت بچے سامنے آتے ہیں جو بڑے ہو کر دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے، انہوں نے فن گالا کے کامیا ب انعقاد پر فیملی فیسٹول گالا کمیٹی کے اراکین اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ما ضی کی طرح آئندہ بھی اراکین پریس کلب کا ہمارے ساتھ بھرپو ر تعاون حاصل رہے گا۔ تقریب اختتام پرکراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری نے جشن آزادی فیملی فیسٹول اور فن گالا میں کامیاب ہو نے والے کلب کے اراکین، اہل خا نہ اور بچوں کو مبارک باد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کی سر گر میوں کے ذریعے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔ تقریب سے جشن آزادی فیسٹول کے آرگنائزنگ کمیٹی کے نگران شعیب احمد، سعید سربازی کے علاوہ نائب صدر مہناج الرب نے بھی خطاب کیا۔فیسٹول کے اختتام پر ممبران اور ان کے اہل خانہ کو گھروں پر پہنچانے کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔جوشہر کے 9مختلف روٹس پر اراکین اور ان کے اہل خانہ کو ان کے بتا ئے گئے مقا مات پر پہنچایا گیا۔قبل ازیں کراچی پریس کلب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا جس میں ناصر حسین شاہ سمیت ممبران پریس کلب نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔