بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے معاملات طے ہوگئے

90

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات طے پاگئے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کو بھی حکومت میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور وزارتوں کا فارمولا بھی طے ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کو وزارت اعلیٰ، اسپیکر، 6 وزارتیں اور 2 مشیر کے عہدے ملیں گے۔ ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کو 3 وزارتیں 2 مشیر اور ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ملے گا۔ پی ٹی آئی کو ایک وزارت اور ایک مشیر کا عہدہ ملنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم اتحادی عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ایک ایک
وزارت ملنے کا امکان ہے۔ مخلوط اتحاد کو 65 کے ایوان میں سے 60 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا امکان جبکہ بلوچستان میں اپوزیشن کا کردار پشتونخواملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ(ن) ہونگے۔