مقصود احمد کی سابق امیر ضلع مظفر گڑھ مولانا محمد افضل بدرکے انتقال پر تعزیت

103

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے سابق امیر ضلع مظفر گڑھ مولانامحمد افضل بدرکے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔مولانامحمد افضل بدرجماعت اسلامی پنجاب کے سابق نائب امیر اور دیگر اہم جماعتی ذمے داریوں پر فائز رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی دین اسلام کے لیے خدمات کو قبول فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ دریں اثنا میاں مقصود احمد نے گزشتہ روزمظفر گڑھ میں مولانامحمد افضل بدرکی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔