نئی حکومت کشمیر کی صورت حال پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرے

127

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، میاں افتخار علی، منظور الٰہی، ڈاکٹر محمد صدیق اور دیگر نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو بطور یوم سیاہ منا کر پوری دنیا میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ ہندوستان ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کے حق کو دبانے کے لیے نیا حربہ استعمال کرتا ہے۔ 35A کی منسوخی بھی ایک نیا حربہ ہے، نئی بننے والی حکومت کشمیر کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرے اور پوری دنیا میں مشترکہ پیغام پہنچائے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کرے۔ چودھری سلیم گجر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کی جارہی ہے، گورنر راج اور عدالتی دہشت گردی کے ذریعے سنگین حالات پیدا کیے جارہے ہیں۔ نریندر مودی اور بی جے پی کے عزائم خطرنا ک ہیں، قائدین حریت کی زندگیوں کو خطرہ ہے، آسیہ اندرابی، صوفیہ اور نسرین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔