نئی حکومت عوامی خواہشات کے مطابق عملی اقدامات کرے گی

85

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوری وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے حج بیت اللہ کے آغازپرپاکستان سمیت دنیا بھرسے منیٰ میں جمع ہونے والے حاجیوں اورامت مسلمہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج، اتحا د امت کی عظیم مثال ہے جس میں دنیا کے ہرخطے سے مسلمان پاک اورمحترم شہر مکہ مکرمہ میں جمع ہوکر اس عزم کا اظہارکرتے ہیں کہ وہ گورے ،کالے اورامیروغریب کی تمیزکے بغیربرابرہیں ۔اپنے تہنیتی پیغام میں جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ اللہ کے مہمان حاجیوں کی جانب سے اتحاد امہ کے اس عزم وپیغام کوہرمسلمان کی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ عیدالاضحی حقیقت میں اللہ کی اطاعت کے علاوہ شیطانی اور کبرو غرور پر مبنی خواہشات پر چھری چلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم منتخب ہونے پرعمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہارکرتے ہیں کہ وہ عوامی خواہشات کے مطابق درست سمت میں سفر کا آغازکریں گے تاکہ ملک کے پسے ہوئے غریب اورمظلوم طبقات کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
بنوں، نامعلوم مسلح افراد نے شہری کو موٹرسائیکل ، نقدی اور موبائل سے محروم کردیا
بنوں (آئی این پی) نامعلوم مسلح افراد نے شہری کو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل سیٹ سے محروم کردیا، گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے عدیل ولد سید جمال ساکن دبک سید خیل شہر سے اپنے گاؤں آرہا تھا کہ اس دوران تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع نیظم بازار نزد کرم پل پر نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی روکا اور اسلحہ کی نوک پر ہنڈا موٹرسائیکل، 35 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل سیٹ چھین کر لے گئے۔