غربت اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں بے تحاشا اضافہ کردیا

101

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیر 114 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر رانا نعیم اکرم، میاں عبدالستار بیگا اور دیگر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی قریب آتے ہی مہنگائی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ غربت اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے۔ نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی طرف مائل ہورہی ہے جو کہ بہت بڑا المیہ ہونے کے ساتھ لمحہ فکر ہے۔ سیکورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والوں کو عید کے موقع پر چوری ڈاکوں اور دیگر جرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لیے خصوصی پلان تشکیل دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ گھریلو استعمال میں روز مرہ کی اشیا آٹا، چینی، دال، گھی، بجلی، گیس، جان بچانے والی ادویات غریب اور متوسط طبقات کی پہنچ سے دور ہو تی جار ہی ہیں جس کی بنا پر ملک میں غربت پہلے کی نسبت بڑھ چکی ہے۔