وزیراعلیٰ بلوچستان نے نگراں حکومت میں ہونیوالی بھرتیوں پر عملدآمد روک دیا

88

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے نگران حکومت میں ہونے والی بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا اور نئی حکومت میرٹ پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر کریں گے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نگراں حکومت میں ہونے والی بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا اور کہا کہ موجودہ نئی حکومت میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دیں گے۔میر جام کمال نے ان اعلیٰ افسران کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا جن کے خلاف نیب کے کیسز ہیں اور ان افسران کو کسی بھی صورت عہدے نہیں دیئے جائیں گے اور ان کے خلاف حکومتی سطح پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس وقت اعلیٰ عہدوں پر ایسے افسران تعینات ہیں جن کے خلاف نیب میں کیسز ہیں ۔