علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : امتحانات میں ڈیڑھ ماہ باقی ،طلبہ کتابوں سے محروم

484

راولپنڈی (بی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خوش انتظامی، طلبہ وطالبات کو 6 ماہ گزرنے کے باوجود کتابیں نہ مل سکیں سالانہ امتحانات میں ڈیڑھ ماہ باقی رہ گیا جس کے باعث بی ایڈ کے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاطلبہ اور والدین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ڈاکخانوں کے چکر کاٹنے پر مجبو رہوگئے عملہ بھی ٹرخانے لگا بیشتر طالبات نے اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کو ذمے دار قرار دے دیا ذرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ کی کلاسز کا آغاز کیا گیا تمام طلبہ نے تعلیم وتدریس کا آغاز کرنے اور کتابوں کے حصول کیلیے فیسیں بھی فروری میں جمع کروادیں مگر چھ ماہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دفتر اور ڈاکخانہ کے چکر کاٹ رہے ہیں اور تاحال کتابیں نہ مل سکیں متاثرہ طالبات کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں امتحان منعقد ہورہا ہے اور ڈیڑھ ماہ باقی رہ گیا مگر ہمیں سلیبس نہیں مل سکا سلیبس نہ ملنے کے سبب امتحان کی تیاری نہیں کی گئی پہلے سمسٹر کے طلبہ کو بھی سلیبس نہیں مل سکا تھا انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث ہمارے تعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور ذمے داران کے خلاف کاروائی کریں اس سلسلے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام طلبہ وطالبات کو سلیبس 30 اگست تک فراہم کردیا جائے گا چند دن کی تاخیر ہوئی ہے۔