زائد کرایہ موصول کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز سے13لاکھ روپے مسافروں کو واپس کرائے ہیں، ڈی آئی جی موٹروے پولیس

557

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)عید الا اضحی کے موقعے پر زائد کرایہ موصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف ایکشن جاری مسافروں سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سے دو روز کے دوران13 لاکھ تک کی رقم مسافروں کو واپس کرائے گئے ہیں ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ ریجن سندھ محمد سلیم خان 

ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم خان کی میڈیا کے نما ئندوں سے ملاقات۔ اور اسپیڈ اور روڈ قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ ریجن سندھ محمد سلیم خان نے کہا کہ این 5 ساوتھ زون تین سیکٹرز پر مشتمل ہے روڈ پر روزانہ پونے دو لاکھ گاڑیاں آتی ہیں، 2017 میں 30 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے ہیں ،2018 میں 7ماہ کے دوران اب تک پندرہ لاکھ چالان ھوچکے ہیں ،

انہوں نے موٹروے پولیس کی کارکردگی بتاتے ہوئے مزید کہا کہ 2017 سے 2018 تک ایک لاکھ 46ہزار سے زائد گاڑیوں کی مدد کی گئی اور ہمارے تمام آفسرز نے فرسٹ ایڈ کی تربیت حا صل کی ہوئی ہے، 

آئی جی موٹرویز اینڈ ہائی ویز عامر ذوالفقار خان کی خاص ترجیہات کا ذکر کرتے ہوئے ڈی ائی جی موٹروے نے کہا کہ افسران کے بر وقت پروموشن , میڈیکل پالیسی , میرٹ پر بھرتی اور موٹروے پولیس کو جدید تقاضوں کی ٹریننگ نیز جدید ٹیکنا لوجی کا استعما ل کرتے ہوئے مزید بہترین نتا ئج حاصل کئے جائیں گے۔ تا کہ لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کی جا سکے 

ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے عید کے موقع پر زائد کرائے لینے والی گاڑیوں کے خلا ف مزید کا روائیوں کی یقین دہانی کروائی ہیں۔