قربانی و حج کا اصل مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے،میاں اسلم

90

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) الخد مت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام عید الاضحی کے تین دنوں میں ضلع بھر میں اجتماعی قر بانی اور چرم قربانی کے درجنوں کیمپ لگا ئے گئے ، جس میں ہزاروں کی تعداد میں جانوروں کی اجتماعی قر بانی کی جبکہ تین ہزار کے قریب قربانی کی کھا لیں بھی اکھٹی کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مستحق افرد میں قر بانی کو گو شت بھی تقسیم کیا گیا ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھا وا ،سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے کیمپوں کا دورہ کیا اور کار کنان سے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبار کباد دی ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا عید قربان کا مقصد اللہ کی اطاعت کے علاوہ شیطانی اور کبرو غرور پر مبنی خواہشات پر چھری چلانا ہے، حج اور قربانی حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال قربانی کی یاد تازہ کر تی ہے ،عید قر بان پر جانور کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی خواہشات ، احساسات، رویے اور مزاج کی قربانی ہی عید کا اصل پیغام ہے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ ان عبادات کے ذریعے ہمارے اندر پرہیزگاری اور برائیوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرنا چاہتا ہے، قربانی و حج کا اصل مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کا حصول ہے ۔