بی اے پی رہنما کی وزیراعظم سے میرخالد خان لانگو کو گورنر بلوچستان بنانے کی اپیل

102

کوئٹہ(خبر ایجنسیاں) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ماماخان محمد نیچاری نے وزیراعظم سے میر خالد لانگو کو گورنر بلوچستان بنانے کی اپیل کردی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ماماخان محمد نیچاری نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ میرخالد خان لانگوکو گورنربلوچستان تعینات کریں کیوں کہ وہ ایک مخلص اورعوام دوست شخصیتکے مالک ہیں، انہیں عوامی خدمتکرنے کا موقع دیا جائے وہ بطورگورنر بہترین خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔