راولپنڈی، جماعت اسلامی پاکستان نے اضلاع کی سطح پرضلعی اجتماعات ارکان کا اعلان کردیا

108

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان نے اضلاع کی سطح پرضلعی اجتماعات ارکان کا اعلان کردیا، ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے اضلاع میں اجتماعات ہوں گے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر ضلع راولپنڈی میں 23 ستمبر بروز اتوارکوجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تینوں انتظامی اضلاع کا مشترکہ اجتماع ارکان طلب کیا گیا ہے جس میں مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق خصوصی شرکت کریں گے اوراس موقع پر ارکان کے سوالات کے جوابات کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویزبھی لیں گے۔ ترجمان کے مطابق اجتماع کے سلسلے میں امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ انتظامی معاملات اورتفصیلات کے تعین کے لیے 28 اگست بروزمنگل کواجلاس ہوگا جس میں امیرسٹی ڈسٹرکٹ سیدعارف شیرازی، امیر ڈسٹرکٹ کوہسار سجا داحمدعباسی سمیت دیگرذمے داران شریک ہوں گے ۔