فیصل آباد، تفریحی مقامات پر مہنگی اشیا کی فروخت کا نوٹس لیا جائے

133

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113 کے امیر رانا طہٰ خاں، نائب امیر ڈاکٹر محمد انور، الطاف حسین، فاروق بیگ، رانا نذیر خاں اور دیگرنے کہا ہے کہ عید کے تینوں روز شہرکے مختلف پارکوں میں عوام رش رہا لوگ پکنک منانے کے لیے گھروں سے نکل کرپارکوں میں چلے گئے سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے تمام پارکوں میں کنٹین پر مہنگی اشیاء بیچی جاتی رہیں اور لوگوں کو لوٹا جاتا رہا۔ جناح باغ، ڈی گراونڈ، گٹ والاپارک، کینال روڈ ،شریف پارک میں فیملیز کا رش رہا لوگ اپنے ساتھ کھانے کا سامان لے کر پارکوں میں گئے۔ تاہم پارکوں کے اندر غیر معیاری اشیاء، غیر معیاری بوتلیں اور غیر معیاری منرل واٹر انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتا رہا پی ایچ اے کے عملے کی ملی بھگت سے کینٹین کے ٹھیکے دار لوگوں سے زیادہ پیسے وصول کر تے رہے جبکہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھی جن جگہوں پر لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے وہاں پر کوئی چیکنگ نہیں کی جس سے لوگ غیر معیاری اشیاء کھا کر بیمار ہوتے رہے۔